بلاول سندھ میں صاف پانی ،صحت ،تعلیم میں انقلاب کیلئے تیار

بلاول سندھ میں صاف پانی ،صحت ،تعلیم میں انقلاب کیلئے تیار

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سندھ میں حکومت سنبھالتے ہی عوامی اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے صحت ،تعلیم،زراعت میں انقلابی اصلاحات لانے اور صاف پانی کی فراہم کے اہداف لانے کیلئے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 6ماہ کا ٹائم دے دیا ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ میں حکومت سنبھالتے ہی عوامی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا انتخابی منشور کی روشنی میں اہداف طے کرلیے گئے ان اہداف میں صحت اور تعلیم کے شعوبے میں انقلابی اصلاحات لانا اور نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے بھی منصوبہ بنایا لیا ہے شفارش کلچر کا خاتمہ اور میرٹ کو فروغ دینا بھی سندھ کی نئی حکومت کے اہداف میں شامل ہیں بلاول بھٹو زرداری نے نامزد وزیرا علیٰ مراد علی شاہ کو اپنی ترجحات سے آگاہ کرتے ہوئے 6ماہ میں اہداف پے بڑی پیشرفت کا ہدف دے دیا ہے جبکہ اہداف میں زراعت میں انقلابی اصلاحات صاف پانی کی فراہمی بھی ترجحات میں شامل ہیں ۔

بلاول بھٹو

مزید : کراچی صفحہ اول