فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا برطانیہ ، دبئی می جائیداد بنانے والے 1500افراد کو نوٹس بھیجے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا برطانیہ ، دبئی می جائیداد بنانے والے 1500افراد کو نوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے برطانیہ اور دبئی میں جائیداد بنانے والے 15سو پاکستانیوں کو شوکاز نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر 6 اگست سے باقاعدہ نوٹس بھیجے گی جو دو مرحلے پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ان ایک ہزار افراد کو نوٹس ارسال کیا جائے گا جنہوں نے برطانیہ میں جائیداد بنائی اور باقاعدہ ماہانہ کرایہ وصول کیا۔ دوسرے مرحلے میں دبئی میں جائیداد بنانے والے 500 افراد کو ہیڈکواٹر سے نوٹس ارسال کیا جائے گا۔اس ضمن میں آرگنائزیشن آف اکنامکس کارپوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) اور برطانیہ کے ٹیکس اتھارٹی ایف بی آر کو معلومات کی فراہمی میں معاونت پیش کرے گی تاہم دبئی کے تناظر میں ٹیکس حکام ساری تفصیلات فراہم کریں گے۔ایف بی آر حکام کو یقین ہے کہ نوٹس کے ذریعے ٹیکس وصول کنندہ گان اس امر کا ادراک کرسکیں گے کہ صارفین نے اپنی ساری جائیداد کا تذکرہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں کیا یا پھر نہیں۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ’ہمیں ٹھیک طرح نہیں معلوم ہے کہ برطانیہ اور دبئی میں کتنی سرمایا کاری کی گئی۔
ایف بی آر