بجلی صارفین کو مزید رگڑا لگانے کی تیاریاں

بجلی صارفین کو مزید رگڑا لگانے کی تیاریاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی صارفین پر21ارب روپے سے زائد بوجھ ڈالنے کے بعدقیمت مزیدبڑھانے کی تیاریاں کرلی گئیں۔ بتایاگیاہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور کمپنی ( نیپرا) جولائی 2018ء کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

سماعت 27 اگست کو اسلام آباد میں کرے گی۔ سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی ( سی پی پی اے ) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ نیپرا مئی، جون 2018ء کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرچکی ہے۔ جس سے صارفین پر بالترتیب 15 ارب روپے اور ساڑھے چھ ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑ چکا ہے۔ صارفین بجلی کی کی قیمتوں میں مسلسل اضافوں پر احتجاج کررہے ہیں مگر ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

بجلی صارفین

مزید : ملتان صفحہ آخر