عمران خان سے ملیحہ لودھی کی ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد دی

عمران خان سے ملیحہ لودھی کی ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد دی

اسلام آباد (آن لائن،آئی این پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ،ملاقات میں خارجہ پالیسی ،خطے کی صورتحال ،سفارتی شعبہ اور اقوام متحدہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اتوا ر کو بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔عمران خان نے ملیحہ لودھی کا استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا ،دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے امور پر بحث کی اور خارجہ پالیسی ،خطے کی صورتحال اور سفارتی شعبے سے متعلق بھی گفتگو کی ۔

عمران ملیحہ ملاقات

مزید : کراچی صفحہ اول