وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کیلئے تیاریاں، عمران خان نے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ٗ تاریخ طے ہوتے ہی باضابطہ دعوت نامے جاری کیے جائیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح کرکٹ ٹیم کو بلانا عمران خان کی خواہش ہے۔1992 کی فاتح ٹیم میں شامل عامر سہیل، رمیز راجہ، زاہد فضل، انضمام الحق کو دعوت دی جائے گی۔ سلیم ملک، اعجاز احمد، معین خان، عاقب جاوید اور جاوید میانداد کو بھی انوائیٹ کیا جائے گا۔ مشتاق احمد، وسیم اکرم، اقبال سکندر اور وسیم حیدر کو بھی دعوت نامہ دیا جائے گا۔

Bac

مزید : کراچی صفحہ اول