جنابی پنجاب، شارٹ فال6ہزار لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کاروبار متاثر

جنابی پنجاب، شارٹ فال6ہزار لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کاروبار متاثر

ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی کی وافر پیداوار کے دعویفلاپ ہو گئے۔ شارٹ فال 6ہزار سے تجاوز کر گیا ۔ کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال ہو گئے۔ بجلی کے پیداوار ی منصوبوں پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے۔ گزشتہ روزفیڈرز کی 2 گھنٹے سے 6 گھنٹے تک بندش کا سلسلہ جاری رہا۔ ملتان اور جنوبی پنجاب کے ہرگرڈ سٹیشن سے 50 سے 70 میگاواٹ تک اضافی لوڈشیڈنگ نے شہریوں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کا برا حال کردیا۔ 11 کے وی نقشبند ، واپڈا کالونی، وحدت کالونی، طارق آباد، احمد حسن، حسن آباد، گلگشت ،خان ویلج، نواب پور روڑ اور غفور فیڈرز سے بجلی کی 4 گھنٹے اضافی بندش کاسلسلہ مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہا۔ جبکہ ان فیڈرز سے مجموعی بندش کا دورانیہ 6 گھنٹے سے زائد رہا۔ پاور ڈویژن کے ترجمان نے سابق حکومت کی روش برقرار رکھتے ہوئے غلط اعدادوشمار پیش کرنا شروع کردئیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کے روز بجلی کا شارٹ فال صرف 1310 میگاواٹ رہا جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق بجلی کی کمی 6ہزار 250 میگاواٹ رہی۔ بجلی کی طلب 24 ہزار 640 میگاواٹ رہی جبکہ بجلی کی فراہمی 18 ہزار 390 میگاواٹ رہی۔ بتایا گیاہے کہ پانی سے بجلی کی پیداوار میں کمی بھی شارٹ کا بڑا سبب بن گئی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار بھی متاثر ہورہے ہیں۔

شارٹ فال

مزید : ملتان صفحہ آخر