ڈیرہ غازیخان، گھر پر چھاپہ،دوافراد بھاری اسلحہ سمیت گرفتار

ڈیرہ غازیخان، گھر پر چھاپہ،دوافراد بھاری اسلحہ سمیت گرفتار

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) دلانہ کے علاقے میں پنجاب رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو بھاری تعداد میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر پنجاب رینجرزاور قانون(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیرہ غازیخان کے نزدیک موضع دلانہ کے مقام پر ایک گھر میں چھاپہ مارا اور گھر میں موجود دو ملزمان کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

رینجرز کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر