بہاولپور‘غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں کروڑوں روپے بٹورنے کاانکشاف

بہاولپور‘غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں کروڑوں روپے بٹورنے کاانکشاف

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) لینڈمافیاکے سرغنہ کی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں میں شہریوں کوپھنساکر کروڑوں اکٹھے کرلیے گئے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ترقیاتی کام نہ کرنے کے برابر ہیں تفصیل کے مطابق شہر ی محمود علی نے میئرتحصیل میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی کو تحریری طورپر آگا ہ کیاتھاکہ لینڈمافیاکے سرغنہ عبدالمجید دکی اوراس کے بیٹے جام سہیل مجید نے مبینہ طورپرشہربھرمیں ہاؤسنگ سکیمیں بناکر شہریوں کولوٹنے کاسلسلہ جاری رکھاہواہے تحصیل میونسپل کارپوریشن سے منظوری لینے کی بجائے ازخودکالونیاں بناکرفروخت کاسلسلہ شروع کررکھاہے اورسرکاری رقبوں کوبھی کالونیوں میں شامل کیاجارہاہے اس طرح ایک طرف سرکاری واجبات کی مدمیں کروڑوں روپے ہضم کیے جارہے ہیں دوسری طرف سرکاری اراضی فروخت کرکے سرکاری خزانہ کوبھی بھاری نقصان پہنچایاجارہاہے شہریوں کوسہولیات کی فراہمی بھی نہ دی جارہی ہے غیرمنظورشدہ ہاؤسنگ سکیموں میں المجیدپیراڈائز رجسٹرحق داران سال2010/2011 کھاتہ نمبر208 کھاتہ نمبر485 تا487 سالم کھاتہ178 کنال10 مرلہ مالک عبدالمجید ولدمحمدرمضان نیوسیٹ لائٹ ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم رجسٹرحق داران2010/2011 کھاتہ نمبر178 کھتونی نمبر436 سالم کھاتہ160 کنال،مالک سہیل مجیدولدعبدالمجید ولد محمدرمضان، دربارمحل ٹاؤن رجسٹرحق داران2010/2011 کھاتہ نمبر256 کھتونی نمبر562 تا563 سالم کھاتہ16 کنال مالک سہیل مجیدولدعبدالمجید، رجسٹرحق داران2010/2011 کھاتہ نمبر252 کھتونی نمبر554 تا555 سالم کھاتہ16 کنال مالک عبدالمجیدولدمحمدرمضان رجسٹرحق داران2010/2011 کھاتہ نمبر254 کھتونی نمبر358 تا359 سالم کھاتہ16 کنال عبدالمجیدولدمحمدرمضان ہیں۔ بتایاگیاہے کہ مذکورہ بالا افراد نے کالونیوں میں رہائشیوں کیلئے پارکس، مسجدیں، گلیوں، سکولز اوررفاع عامہ کیلئے دیگر سہولیات کیلئے کوئی رقبہ ٹی ایم اے کے نام نہ کرایاہے اورنہ ہی سرکاری فیسیں جمع کرائی ہیں اس طرح تحصیل میونسپل کارپوریشن کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچایاجارہاہے اورشہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے پر ان کیخلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی اور عملہ کی ملی بھگت سے پلاٹوں کی خریدوفروخت اورفردملکیت کااجرا کاسلسلہ بھی جاری ہے جوسراسر غیرقانونی اورشہریوں کیساتھ دھوکہ ہے۔فوری طورپر کالونیوں کی خریدوفروخت پرپابندی عائدکرکے کیس نیب کوبھجوایاجائے۔ اس پرمیئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی نے کیس نیب کوبھجوانے کی بجائے اپنے بلڈنگ انسپکٹرعبدالرزاق کوبھجوادیا انہوں نے کئی ماہ گزرنے کے باوجود درخواست ہی غائب کردی۔ اس سلسلہ میں میئر عقیل نجم ہاشمی نے کہاکہ میں اکیلاکچھ نہیں کرسکتا درخواست متعلقہ انسپکٹرکوبھجوادی ہے رپورٹ آنے پرکارروائی کی جائیگی۔

لینڈمافیا

مزید : ملتان صفحہ آخر