راجن پور: ٹریکٹر ٹرالی‘ ایل پی جی ٹرالر میں تصادم‘ انتظامیہ کی دوڑیں‘ ہنگامی اقدامات

راجن پور: ٹریکٹر ٹرالی‘ ایل پی جی ٹرالر میں تصادم‘ انتظامیہ کی دوڑیں‘ ...

راجن پور ( نامہ نگار) کھیڑا فارم ریلوے کراسنگ راجن پور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم کے باعث ایل پی جی ٹرالر کے الٹنے کے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجودر ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر اللہ ڈتہ وڑائچ نے ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی اور اب بھی امدادی ٹیموں مسلسل رابطے میں ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر راجن پور ، ریسکیو 1122سول ڈیفنس ، صحت ، ریو نیو ، پولیس اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ بعد ازاں ڈی پی او راجن پور رب نواز بھی جائے حادثہ پر پہنچنے اور امدادی سر گرمیوں کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر راجن پور سید وسیم حسن حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچنے اور جائے حادثہ پر ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچاو کے فوری اور موثر اقدامات کیے ان کے مطابق سول ڈیفنس ، ریسکیو 1122، صحت ، ریو نیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔ مزید یہ کہ جائے حادثہ سے فوری طور پر ہی ڈیزل کو صاف کر کے نہ پھسلنے والے مواد کا چھڑ کاؤ کر دیا گیا تھا اور ٹرالر مالک کے مطابق ملتان سے دو کرینیں جبکہ لاہور سے ایک نئی گاڑی ریسکیو آپریشن کو مکمل کرنے اور ایل پی جی کو جائے حادثہ سے منتقل کرنے کے لیے روانہ ہیں ۔ جو جلد ہی راجن پور پہنچ جائیں گی اور جائے حادثہ کو کلیئر کرالیا جائے گا۔

تصادم

مزید : ملتان صفحہ آخر