انڈونیشیا کے جرنریے لومبوک میں شدید زلزلہ، سینکڑوں زخمی، متعدد عماتیں منہدم

انڈونیشیا کے جرنریے لومبوک میں شدید زلزلہ، سینکڑوں زخمی، متعدد عماتیں منہدم

جکارتہ(صباح نیوز)انڈونیشیا میں7شدت کے زلزلے کے جھٹکے جس میں عمارتیں منہدم ہونے سمیت مختلف حادثات میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں سیکڑوں(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

افراد زخمی ہوگئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50کلومیٹر زیر زمین تھا۔7شدت کے زلزلوں کے بعد سونامی کی وارننگ دے دی گئی ہے جس کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کا جا رہاہے،متاثرہ حلقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہو ا ،زلزے کے بعد مختلف عمارتیں زمین بوس ہو گئی جبکہ زلزلے کے بعد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

شدیدزلزلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر