بیرون ملک دوروں ‘علاج پرپابندی ‘وزراء افسروں میں تشویش کی لہر

بیرون ملک دوروں ‘علاج پرپابندی ‘وزراء افسروں میں تشویش کی لہر

خانیوال (نمائندہ پاکستان ) حکومت پنجاب نے سادگی کی پالیسی بارے ہدایات جاری کردی وزیروں ،مشیروں اور اعلیٰ افسروں کے بیرون ملک دوروں اور علاج پر پابندی عائدکردی گئی تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ماضی کی طرح شاہ خرچیوں پر مکمل پابندی عائد کرتے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ہوئے سادگی کی پالیسی اختیار کرنے کی پالیسی جاری کردی ہے اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو مراسلے بھی جاری کردیئے گئے ہیں مراسلوں کے مطابق حکومتی وزیروں ،مشیروں اور اعلیٰ سرکاری افسران کے بیرون ممالک میں دوروں اور ان کے علاج پر مکمل پابندی عائد کردی ہے افسران کیلئے نئی گاڑیوں سمیت دیگر سہولیات پر بھی ممانعت کردی گئی ہے حکومت نے یہ اقدامات اخراجات میں کمی لانے اور عوام کو زدیاہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اٹھایا ہے ۔حکومت اقدامات پرافسروں‘مشیروں میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔

تشویش کی لہر

مزید : ملتان صفحہ آخر