عمران خان دبنگ لیڈر ، پاکستان میں بڑی تبدیلیاںآنیوالی ہیں ، وسیم خان بادوزئی

عمران خان دبنگ لیڈر ، پاکستان میں بڑی تبدیلیاںآنیوالی ہیں ، وسیم خان بادوزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)نیا پاکستان اب بن کر ہی رہے گا مسترد شدہ سیاست دانوں کی ہر کوشش ناکام ہو گی عمران خان ایک دبنگ لیڈر ہیں جن کی کامیابی کے بعد تما م اقوام عالم کی نظریں پاکستان میں ہونے والی والی تبدیلی پر جمی ہیں یہی نہیں بلکہ عمران خان کیا کامیابی پر پوری دنیا میں خیر مقدم کیا جا (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

رہا ہے خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے اور ان کی عزت میں قابل قدر اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی 213سے نومنتخب ایم پی بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے یوسی 81سورج میانی میں سابق کونسلر وسیم شاہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کے موقع پر کیا جس میں شفقت سجاد کی قیادت میں ذوالفقار شاہ، فتح شاہ، لعل شاہ، ظفر شاہ، ندیم شاہ، خلیل عباس، مہدی عباس ، اصغر شاہ و دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام سب سے زیادہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو منتخب کیا انہوں نے کہا کہ وہ اہلیان یوسی 81کے شکر گذار ہیں جنہوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا اور وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اپنا منصب سنبھالتے ہی حلقے کی ہر یونین کونسل کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور عوام کے مسائل کا ادراک حاصل کر کے ان کا حل یقینی بنائیں گے۔
وسیم خان بادوزئی