پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی‘ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس زیرو: چودھری طاہر انور واہلہ

پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی‘ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس زیرو: چودھری ...

وہاڑی(بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف وہاڑی کے ضلعی صدر چودھری طاہر انور واہلہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری رانا شعیب

(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

اصغر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پا کستان تحریک انصاف مرکز کے ساتھ پنجاب میں بھی جلد حکومت بنا ئے گی اپو زیشن جتنا مرضی گرینڈ لا ئنس بنا لے کا میاب نہیں ہوگی ، ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ٹی آئی ورکروں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کو تقریباً 177سے زائد ارکان جبکہ پنجاب اسمبلی میں186سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت مل چکی ہے انشاء اللہ عمران خان پندرہ اگست کو بطور وزیر اعظم پاکستان حلف اُٹھائیں گے ، ملک بھر سے پی ٹی آئی نے جو تاریخی کا میابی حاصل کی ہے اسکا سہرا قائد عمران خان کے سرجاتا ہے اب ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہوگا اور نیا پاکستان بنے گا ، انہوں نے کہا کہ جس صاف شفاف انداز میں اس مرتبہ الیکشن ہوئے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، حالیہ انتخابات میں عوام نے عمران خان کے نظریے کو سپورٹ کیا پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو تے ہی عوام کو خوشگوار تبدیلی کااحساس ہو گا حکومت سازی کا عمل مکمل ہو تے ہی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ اور درپیش مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع ہونگے، متحدہ اپوزیشن کاقیام قبل از وقت ذاتی مفاد کے گرد جمع ہونے والوں کا اجتماع ہے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو تے ہی وسائل میں اضافہ ہوگا ملک ترقی کی شاہراہ پر گا مزن ہو گا اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی عالمی دنیا میں پاکستان کاوقار بلند ہو گا۔

طاہر انور واہلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر