طارق خان دریشک انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

طارق خان دریشک انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

ملتان ،راجن پور ( خصوصی رپورٹر ،ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور کے عوام ایک نیک سیرت ،بااخلاق اور عوام دوست سیاستدان سے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

محروم ہوگئے ہیں۔ سردار طارق خان دریشک انتہائی ملنسار تھے وہ سائلین کی باتوں کوغور سے سنتے اور اُن کے حل میں ہمیشہ کردار ادا کرتے ‘کبھی بھی ڈیرہ پر آنے والے شہری کومایوس نہیں کیا۔ ان خیالات کااظہار راجن پور کے کونسلر بلال احمدسومرو ،سماجی شخصیت نعیم اکبر جسکا نی ، سابق اُمیدوار کونسلر میاں ریاض ثاقب ،اسحاق خان گبول ودیگر نے کیا ۔اُن کا کہنا تھا کہ اخلاق اور عوام سے محبت کا جذبہ اُن میں کوٹ کوٹ کربھرا ہوا تھا وہ ہمیشہ میٹھے انداز میں گفتگو کرتے اور الیکشن میں کامیاب نہ ہوسکنے کے باوجود راجن پورشہرکی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ۔

طارق دریشک انتقال

مزید : ملتان صفحہ آخر