رائل آرچرڈ میں سوسائٹی ممبران کیلئے بلوم فیلڈ ہال سکول کا سنگ بنیاد

رائل آرچرڈ میں سوسائٹی ممبران کیلئے بلوم فیلڈ ہال سکول کا سنگ بنیاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) رائل آرچرڈ ملتان کے ممبران کے بچوں کو تعلیم کی بہتر اور اعلیٰ سہولیات مہیا کرنے کیلئے بلوم فیلڈ ہائی سکول کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔ عمارت (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کا سنگ بنیاد حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور رائل آرچرڈ ملتان کے ایم ڈی زاہد رفیق کی اہلیہ صباحت زاہد نے اپنے دست مبارک سے رکھا اور رائل آرچرڈ منصوبے کی کامیابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صباحت زاہد نے کہا کہ رائل آرچرڈ میں ممبران کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بلوم فیلڈ ہائی سکول کے ساتھ معاہدہ ایک اہم پیش رفت ہے ۔ انہوں نے رائل آرچرڈ انتظامیہ کو سکول کی عمارت جلد سے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ صباحت زاہد کا مزید کہنا تھا کہ رائل آرچرڈ ملتان میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور وقت سے پہلے تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اس موقع پر جنرل مینجر بریگیڈیئر ’ر‘ بلال ‘ڈپٹی جی ایم ملک عبدالرؤف ‘ ڈی جی ایم سرور اقبال کھوکھر ‘ ایڈمنسٹریٹر کرنل شفیق ‘ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کاشف علیم و دیگر ملازمین موجود تھے ۔