پاکستانی قوم اسلام کا پرامن چہرہ مسخ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی

پاکستانی قوم اسلام کا پرامن چہرہ مسخ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی

لاہور( خصوصی رپورٹ )امیر جماعۃ الدعوہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نومنتخب حکمرانوں کو ملکی مفادات اور سالمیت کو مقدم رکھنا ہو گا۔ ہم ہر اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہوں گے جو نظریہ پاکستان کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرے گی ۔بیرونی قوتوں کو نہ ہماری خدمت منظور ہے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

اور ناہی سیاست۔اسلام بچیوں کی تعلیم پر کوئی روک ٹوک نہیں لگاتا۔تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا افسوسناک اور دہشت گردانہ عمل ہے ۔ پاکستانی قوم اسلام کا پرامن چہرہ مسخ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ہر شہر میں اچھے تعلیمی اداروں کا قیام ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ مسلم حکمران قرآن کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خیبرفیصل آباد میں ملی مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، چیئرمین ملی فاؤنڈیشن حافظ عبدالروؤف،سیکرٹری جنرل ملی مسلم لیگ شیخ فیاض احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔حالیہ انتخابات میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے امیدواران سمیت فیصل آباد اور قرب وجوار سے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کی سیاست، معیشت و معاشرت اسلامی اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ قرآن ہر دور میں مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسلام کے احکامات آج بھی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں قرآن پاک اور نبی اکرم ؐ کی سیرت کے مطابق زندگیاں گزارنے کیلئے مسلمانوں کی اصلاح اور ان کی تربیت کرنی ہے۔ پاکستان کو فرقہ واریت، پارٹی بازی اور برادری ازم کی دلدل سے نکالیں گے۔ ہمارے میدان میںآنے سے پاکستان دشمنوں کو بھرپور جواب ملا ہے۔ہمیں فرقہ واریت ، لسانیت اور عصبیتیں ختم کرنا ہے۔ملک بھر کے عوام نے ملی مسلم لیگ کو بے پناہ محبتوں سے نوازا ہے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کی حالیہ الیکشن میں سازشیں ناکام ہوئی ہیں۔حافظ عبدالرؤف، شیخ فیاض احمد ودیگر نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کی انتخابی مہم شاندار رہی ۔مختصر وقت میں لاکھوں ووٹ حاصل کرنا لوگوں کا ملی مسلم لیگ پر اعتماد کا اظہار ہے۔

حافظ سعید

مزید : ملتان صفحہ آخر