وہاڑی: ڈاکٹرز کی لاپروائی‘ بچہ ماں کے پیٹ میں جاں بحق‘ خاتون کی حالت نازک

وہاڑی: ڈاکٹرز کی لاپروائی‘ بچہ ماں کے پیٹ میں جاں بحق‘ خاتون کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ‘نمائندہ خصوصی ) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بچہ ماں کے پیٹ میں ہی جاں بحق ہوگیا۔خاتون کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ نواحی علاقہ 192ای بی سے آئی ہوئی خاتون سلمی بی بی 12گھنٹوں سے ہسپتال میں دھکے کھاتی(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

رہی لیکن کسی مسیحا کو ترس نہ آیااور بچہ پیٹ میں مرگیا جس سے خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر محمد رفیق نے کہا کہ ڈاکٹرز کی غفلت سے دنیا میں آنے سے پہلے ہی چل بسا ہے۔متاثرہ خاتون کے ورثانے ایمرجنسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجبکہ ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی گیٹ بند کردیاہے۔ایمرجنسی کا گیٹ بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر محمد فاروق کا کہنا ہے کہ معاملہ کی انکوائری کررہے ہیں جو بھی ذمہ دار ہوا اسکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈاکٹرز کی لاپروائی