ناقص میٹرک نتائج،92سکول سر براہان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ناقص میٹرک نتائج،92سکول سر براہان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصوصی رپورٹر)اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود میٹرک کے امتحان میں سرکاری سکولوں کے ناقص نتائج پر محکمہ تعلیم کے حکام نے سر پکڑ لئے۔ ناقص نتائج کے حامل 92سکولز سربراہان کو طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب سرکاری سکولوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے مگر اس کے باوجود رزلٹ نہیں مل رہے ہیں ۔ حالیہ میٹرک کے امتحان میں بیشتر سرکاری سکولو ں کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ پوزیشنیں ‘ اے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

پلس اور اے گریڈ لینا تو کجا ‘ بڑی تعداد میں سٹوڈنٹس فیل ہو گئے ۔اس پرمحکمہ تعلیم سکو لز پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں ناقص رزلٹ کے حامل سکولز سربراہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاہے اورپہلے مرحلے میں ملتان سمیت صوبے بھر کے92 بوائز و گرلز ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کے سربراہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب نے مذکورہ سکولز سربراہان کو طلب کرلیا ہے۔ معلوم ہواہے کہ ناقص کارکردگی کے حامل سکولز سربراہان کے ساتھ اساتذہ کی باری بھی آئے گی اور پیڈا ایکٹ 2006کے تحت کارروائی کرکے ان کو برطرف کر دیاجائے گا ۔
ناقص میٹرک نتائج