کراچی ،ڈاکٹرروتھ فاؤ کی برسی کی تیاریاں شروع
کراچی(آن لائن) ڈاکٹر روتھ فاؤ کی برسی کی تیاریاں شروع کردی گئیں، گورا قبرستان میں صفائی ستھرائی اور تزئین وآرائش کے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
کاموں کا بھی آغاز کردیاگیا، 10اگست کو آنجہانی ڈاکٹر روتھ فاؤ برسی کے انتظامات کے حوالے سے گزشتہ روز کیتھولک بورڈکے نمائندے پرویز گل اورچرچ آف پاکستان کے نمائندے انورسردار کی سربراہی میں گوراقبرستان کمیٹی کے وفدنے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے کے سی ای اوعامرمسعودسے ملاقات کی اور گوراقبرستا ن اور گرجاگھروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے کے سی ای اوعامرمسعود نے گوراقبرستان کی دیواروں کی تعمیر ومرمت، قبرستا ن میں صفائی ستھرائی کے علاوہ گوراقبرستان ‘سینٹ پیٹرک چرچ اور ہولی ٹرینٹی چرچ کیلئے چیکواورامرودکے علاوہ دیگرپھلوں کے درخت لگانے کی منظور ی دی۔ اس کے علاوہ گوراقبرستان اور گرجا گھروں میں لائٹس لگانے کیلئے علاوہ پانی کی لائنیں ڈالنے اور آراوپلانٹ لگانے کی بھی منظور ی دی۔ وفد نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے سی او سے ان اقدامات کیلئے اظہارتشکرکیا۔
ڈاکٹر روتھ فاؤ