جشن آزادی منانے کی تیاریاں ، شہریوں میں گھروں کو سجانے کا مقابلہ

جشن آزادی منانے کی تیاریاں ، شہریوں میں گھروں کو سجانے کا مقابلہ

خانیوال (بیورو نیوز )ضلع خانیوال میں 14 اگست کے حوالے سے سبز ہلالی پرچم اور بیچوں کے سٹالز سج گئے ،بچوں سمیت بڑوں کی بڑی تعداد جھنڈیوں ،بیجز سمیت یوم آزادی کے حوالے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

سے سامان خریدنے کیلئے سرگرم ہیں۔بچوں سمیت خواتین کے بھی یوم آزادی کیلئے سلے سلائے سوٹوں کی بھاری کھیپ مارکیٹ میں پہنچ گئی ‘ دوسری جانب سبز رنگ کی جھنڈیا ں بھی شارٹ ہوگئی ہیں۔یوم آزادی 14 اگست کے حوالے سے ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی شہری جوش و خروش سے آزادی کا دن منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی گھروں کو سجانے اور جھنڈیا ں لگاکر پاکستان سے والہانیہ محبت کا اظہار کررہے ہیں ۔بڑے ہوں یا بچے سب مختلف قسم کے دیدہ زیب اور دلکش بیجز خریدتے نظر آرہے ہیں یوم آزادی کے سلسلہ میں خانیوال میں مختلف مقامات پر سبز ہلالی پرچم ،یوم آزادی بیجز کے سمیت دیگر چیزوں کے سٹالز سج چکے ہیں جہاں بچوں سمیت خواتین اور بڑے کی ایک بڑی تعداد خریداری کرتی نظر آرہی ہے ۔گزشتہ سالوں میں خانیوال کی مارکیٹ میں یوم آزادی کے کپڑے صرف بچوں کیلئے آتے تھے لیکن اس بار خواتین کے کپڑوں کی بھی بڑی تعداد مارکیٹ میں پہنچ چکی ہے اور خواتین بھی یوم آزادی کے حوالے سے سلے سلائے کپڑوں اور میچنگ سوٹوں کی خریداری کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ گزشتہ سالوں میں پاکستان پرچم کے ساتھ شیر کے کے نشان والے بیجز اور قومی پرچم کی خریداری میں خاصہ اضافہ دیکھا گیا تھا ۔ سٹالز مالکان نے بتایا کہ بچوں کی کوشش ہے کہ ایک دوسرے سے اچھا بیج خریدیں اس لئے مختلف قسم کی ورائٹی سٹالز پر سجا رکھی ہے لیکن بچوں میں اس سال گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال عمران خان کی تصویر اور پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان والے بیج زیادہ تعداد میں مانگتے نظر آرہے ہیں اور مارکیٹ میں اس وقت اس طرح کے بیجز نہیں آئے ہیں اور سبز رنگ کی جھنڈیا ں شارٹ ہو گئی شہری اصرار کرتے ہیں لیکن سبز جھنڈیاں فیکٹریز سے ہی نہیں آ رہی ہیں جس کے باعث شہری مجبوری میں دیگر رنگوں کی جھنڈیاں خرید رہے ہیں ۔شہری ناصر حسین ، مختیار خان ،عامر علی ملک ودیگر نے کہا کہ 14 اگست آزادی کا دن ہے اور پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بیش بہا قربانیوں دیں اور مسلمانوں کیلئے ایک الگ ملک حاصل کیا جہاں آج ہم اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں اور آزادی ہزار نعمت ہے ہمیں اپنے ملک اور آزادی کی قدر کرنے چاہئے اور اپنا قومی تہوار جوش خروش سے منانا چاہئے ۔

جشن آزادی‘ تیاریاں

مزید : ملتان صفحہ آخر