انتخابات میں شکست کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو عہدوں پرکام کرنیکی ہدایت

انتخابات میں شکست کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو عہدوں پرکام کرنیکی ہدایت

خانیوال (نمائندہ پاکستان ) الیکشن میں ہارنے والے بلدیاتی نمائندے اپنے عہدوں پر کام کرنے کے اہل ہوں گے ذرائع کے مطابق انتخابات سال 2018 میں صوبہ بھر کے کئی شہروں سے بلدیاتی نمائندوں نے حصہ لیا تھا جن میں بیشتر اپنے حلقوں سے جیت کر اسمبلیوں میں پہنچ چکے ہیں جبکہ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

بیشتر ہارگئے تھے‘ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ہارنے والے بلدیاتی نمائندے بدستور اپنے عہدوں پر کام کرنے کے اہل ہیں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نمائندوں کو الیکشن سے قبل اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جنہوں نے الیکشن میں حصہ لیا تھا ۔

بلدیاتی نمائندے

مزید : ملتان صفحہ آخر