ہار، جیت گیم کا حصہ، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، احمد یار ہنجرا

ہار، جیت گیم کا حصہ، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو ( تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ انہیں کرسی سے نہیں عوام سے محبت ہے ، وہ حکومتی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

عہدوں کے بغیر بھی مثال قائم کرتے ہوئے عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے، الیکشن ہارنے کے باوجود عوام سے رابطہ نہیں توڑا بلکہ ان کے مسائل حل کرانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں،عوام اور کارکنوں کیلئے ہنجراء خاندان کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں، ہنجراء خاندان عوامی حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑتا رہیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اقتدار اور عہدہ آنی جانی چیز ہے جبکہ اصل چیز عوام کی بے لوث خدمت ہے جو ہنجراء خاندان کی سیاست کا اصل محور ہے ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی ہے اورمستقبل میں بھی عوام کی بے لوث خدمت جاری رہے گی ،انہوں نے کہا کہ حلقے کے وہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے ان کے درمیان رہ کر عوامی مسائل کو حل کرینگے،ہنجراء خاندان کو کرسی سے نہیں عوام سے پیار ہے جنھوں نے انہیں ووٹ دیا یا نہیں دیا اس کے باوجود وہ بے لوث خدمت جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہنجراء خاندان 35سال سے عوام کی خدمت کر رہا ہے اور اب بھی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ ہنجراء خاندان انتقامی سیاست پر کسی بھی صورت یقین نہیں رکھتا،لیکن اگر کسی نے ہمارے کارکنوں ووٹروں اور حماتیوں کے خلاف انتقامی کاروائی کی تو وہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ الیکشن نتائج بدلے کئے گئے ہیں دھاندلی کے شور کی آواز چاروں طرف سے آرہی ہے موجودہ الیکشن مشکوک ہوچکے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم عوامی خدمت کے امین ہیں اور عوام میں رہ کر ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کرتے ہیں،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزارہیں جنہوں نے موسم کی شدت کے پرواہ کئے بغیر انتخابی مہم میں حصہ لیا اور انہیں ووٹ دیا۔

احمد یارہنجراء

مزید : ملتان صفحہ آخر