ڈیمز بنانے کا بیڑا اٹھا لیا، کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے

ڈیمز بنانے کا بیڑا اٹھا لیا، کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے

خانیوال‘ راجن پور(بیورونیوز‘ نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے صدر محمداجمل خان بھٹہ، جنرل سیکرٹری چوہدری کلیم ارشد کی قیادت میں ایگزیکٹو باڈی کے نمائندہ وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے دورہ ملتان کے موقع پر ملاقات کی اورڈیمز کی تعمیر کے لیے ڈسٹرکٹ بار خانیوال کی طرف سے ایک لا کھ روپے فنڈز میں جمع کرائے اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہاکہ ڈیمز کی تعمیر کا بیڑہ اٹھا یاہے‘ ا ب کو ئی سازش(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

،رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی وکلاء برادری ڈیمز بنانے کی عظیم جدوجہد کی محافظ ہے ڈیم کی تعمیر میں آنے والی ہررکاوٹ کو اکھاڑ دیں گے ہر ذی شعور شہر ی ڈیم کی اہمیت وافادیت سے آگاہ ہے پانی زندگی ہے اوراس کی حفاظت کرنا اولین ذمہ داری ہے چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ بار خانیوال کی طرف سے ڈیم بنانے کے فنڈز میں ایک لاکھ روپے دینے کے جذبے کوسراہا اورکہاکہ ان جذبوں کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ۔اس موقع پر صدر بار اجمل خان بھٹہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری کلیم ارشد نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی طرف سے ڈیم بنانے کے حوالے سے کاوشوں واقدامات کوسراہا اورکہاکہ ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے کسی قربانی سے گریز نہیں کیاجائیگا۔ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے خانیوال کی وکلاء برادری چیف جسٹس کے شانہ بشانہ ہے اور مزید فنڈز اکھٹا کر کے جمع کرایا جائے گا۔علاوہ ازیں راجن پور سے نامہ نگارکے مطابق کسی بھی سرکاری معاشرے میں انصاف اور عدل کو بنیادی فوقیت حاصل ہے انصاف کے تقاضے پورے کیئے بغیر ترقی کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس آف پاکستان میں ثاقب نثار نے راجن پور کے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کی قیادت راجن پور ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک شوکت حسین ماڑھا کر رہے تھے ۔ معروف قانو ن دان اور جنرل سیکریٹری اعجاز احمد ہانبھی ، محمد عمران ستار رحمانی ، نائب صدر چوہدری زاہد نذیر اور دیگر وکلاء بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مزید کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں کی بدولت ہمیں ملا ہے ۔ اس کی حفاظت ہم سب کا اولین فریضہ ہے ۔ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں ۔ وکلاء برادری بار اور بینچ کے تقدس کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں جدوجہد مزید تیز کر دے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم بنانا انتہائی ضروری ہے اس لیے ان ڈیمز کی تعمیر میں ہم سب کو حصہ ڈالنا ہوگا۔ آئندہ نسلوں کو محفوظ ملک دینے کے لیے کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔

چیف جسٹس سے ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر