زیادہ میڈیسن لینے کے باعث ڈاکٹر طاہر امین کی حالت بگڑی‘ افواہیں غلط:ترجمان یونیورسٹی

زیادہ میڈیسن لینے کے باعث ڈاکٹر طاہر امین کی حالت بگڑی‘ افواہیں غلط:ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین اس سے قبل بھی طبیعت خراب ہونے پر2بار ہسپتال میں
(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
داخل رہ چکے ہیں ۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق وی سی ڈاکٹر طاہر امین تقریباً6ماہ قبل واک کر رہے تھے کہ ان کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی ۔ پتہ چلنے پر انہیں فوری طور پر ایک پرائیویٹ ہسپتال داخل کرایا گیا جبکہ بعد میں وہ لاہورکے ہسپتال میں شفٹ ہو گئے جبکہ تقریباً2ماہ قبل اچانک طبعیت خراب ہونے وہ ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل ہوئے تھے ۔وی سی ڈاکٹر طاہر امین کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وی سی ہارٹ پیشنٹ ہیں اور رہائش گاہ میں اکیلے رہتے ہیں ۔زیادہ مقدار میں دوائی لینے کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوئی اور انہیں نشتر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔وی سی نے یونیورسٹی کے کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کئے ۔ اس پر انہوں نے اس موقع کا خوب فائدہ اٹھایا اور پراپیگنڈہ کیا ۔وی سی ڈاکٹر طاہر امین کی کاوشوں سے مسلسل دوسرے سال عالمی ریکنگ میں آئی ہے ۔ اس بات سے بعض عناصر خائف ہیں ۔
طاہر امین