سکیورٹی انتظامات کریا یو نیورسٹی میں 300نائٹ ویژن کیمرے لگانے کا فیصلہ

سکیورٹی انتظامات کریا یو نیورسٹی میں 300نائٹ ویژن کیمرے لگانے کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں 300نائٹ ویژن کیمرے پہنچ گئے ۔ تمام باؤنڈری وال پر نصب کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی طرف سے سکیورٹی کے سلسلے میں ڈرون کیمرے منگوانے کے بعد اب (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کیلئے300 نائٹ ویژن کیمرے( اندھیرے میں کام کرنے والے) منگوائے گئے ہیں جو تمام باؤنڈری وال پر لگائے جائیں گے ۔ بجلی بند ہونے کی صورت میں یو پی ایس کا انتظام کیاجا رہاہے جس سے یہ کیمرے24گھنٹے کام کریں گے ۔یہ کیمرے ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) اسلام آبادکی طرف سے فراہم کئے گئے ہیں جن پر خطیر لاگت آئی ہے ۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق آئندہ ماہ نائٹ ویژن کیمرے کام شروع کردینگے جس سے وال باؤنڈری کے ذریعے پوری یونیورسٹی کی نگرانی ہو سکے گی ۔

کیمرے لگانے کا فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر