پنجاب حکومت کا نوٹس، غیر قانونی سیل پوائنٹس بند، جانور ضبط کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا نوٹس، غیر قانونی سیل پوائنٹس بند، جانور ضبط کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر) عید الاضحی کیلئے قربانی کے جانوروں کی جگہ جگہ فروخت (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

کا حکومت پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ ہر سال عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے لئے جگہ جگہ پرائیویٹ افراد خود ہی سیل پوائنٹس بنا لیتے ہیں اور قربانی کے جانور فروخت کرتے ہیں ۔ اس صورتحال کے سد باب کے لئے حکومت پنجاب نے فیصلہ کیاہے کہ قربانی کے جانور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے منظور شدہ سیل پوائنٹس پر ہی فروخت ہوں گے جہاں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ خود ہی سیل پوائنٹس بناکر مویشی فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی اور جانور ضبط کرلئے جائیں گے ۔ جبکہ پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے لئے بکرمنڈیوں میں کانگو وائرس ویکسی نیشن کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کی بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے جبکہ میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ ادھر حکومت پنجاب نے عیدالاضحی کے حوالے سے تمام انتظامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے صوبے کی تمام میونسپل کارپوزیشنز‘ ضلع کونسلز اور میونسپلز کمیٹیوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
پنجاب حکومت کا نوٹس