وہاڑی، قائم مقام چیئرمین بلدیہ،29کونسلر آمنے سامنے

وہاڑی، قائم مقام چیئرمین بلدیہ،29کونسلر آمنے سامنے

وہاڑی(بیورو رپورٹ‘نامہ نگار)بلدیہ وہاڑی کا سالانہ بجٹ قائم مقام چیئرمین کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاس نہ ہوسکا۔ تفصیل کے (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

مطابق بلدیہ وہاڑی میں گزشتہ5 ماہ سے قائم مقام چیئرمین غلام مرتضیٰ ڈوگر اور کونسلرز کے درمیان کشیدگی جاری ہے جس کی وجہ سے بلدیہ کے تمام سرکاری اور غیرسرکاری اور ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کا تمام سیوریج سسٹم برباد ہوچکا ہے جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں ‘سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں اورپارکوں کا برا حال ہے لیکن قائم مقام چیئرمین کے کان پر جوں تک نہ رینگی‘ کونسلرز کے بار بار اجلاس بلانے کی ریکوزیشن دینے پر بھی قائم مقام چیئرمین مرتضیٰ ڈوگر نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور ماہ فروری سے لے کر 30 جولائی تک حتی کہ ترمیمی بجٹ اور سالانہ بجٹ کا اجلاس بھی نہیں بلوایا‘ بلدیہ وہاڑی کے کونسلر شاہد نیاز چوہدری نے کہا کہ قائم مقام چیئرمین بلدیہ وہاڑی کے خلاف 29 کونسلروں نے تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے جس پر قائم مقام چیئرمین نے ملتان ہائیکورٹ کو اندھیرے میں رکھ کر ایک حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے جس پر بلدیہ وہاڑی کے 29 کونسلرز کو نوٹس جاری ہوچکا ہے انشاء اللہ جلد ہی حکم امتناعی خارج کرواکر قائم مقام چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پاس کروائی جائے گی ، قائم مقام چیئرمین اور اس کے کارندوں نے بلدیہ وہاڑی میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے قائم مقام چیئرمین لاری اڈا سے بھتہ وصول کرتا ہے حتی کہ بلدیہ وہاڑی کے اڈا پرچی فیس کا ٹھیکہ جو 1 کروڑ ساڑھے 27 لاکھ روپے میں نیلام ہوا تھا قائم مقام چیئرمین نے ٹھیکیدار سے ٹھیکہ ایجنڈے میں شامل کرنے کیلئے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے کی رشوت مانگی ٹھیکیدار کے انکار پر قائم مقام چیئرمین نے اجلاس ہی طلب نہ کیا قائم مقام چیئرمین بلدیہ وہاڑی بلدیہ اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے اڈا پرچی فیس سے روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 ہزار روپے کی کرپشن کر رہا ہے لاری اڈا کی پرچی فیس کی روزانہ آمدن 54 ہزار روپے ہے جبکہ قائم مقام چیئرمین اور عملہ کی کرپشن کی وجہ سے آمدن ہم ہوکر 47,48 ہزار رہ گئی ہے چوہدری شاہد نیاز کونسلر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ قائم مقام چیئرمین کے اجلاس نہ بلانے اور لاری اڈا پرچی فیس سے بھتہ وصول کرنے پر فوری قانونی ایکشن لیا جائے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فوری طور پر وہاڑی کی چیئرمین کی خالی سیٹ پر الیکشن کروایا جائے

آمنے سامنے

مزید : ملتان صفحہ آخر