ہیڈتونسہ بیراج :ریسکیو ٹیم نے کنڈے میں پھنسنے والی نایاب ڈولفن کوبچالیا

ہیڈتونسہ بیراج :ریسکیو ٹیم نے کنڈے میں پھنسنے والی نایاب ڈولفن کوبچالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ہیڈ تونسہ بیراج کے نیچے کے علاقے میں ماہی (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

گیروں کے ڈوری والے کنڈے میں پھنسی نایاب انڈس بلائنڈ ڈولفن پکڑی گئی تفصیلات کے مطابق ہیڈ تونسہ بیراج پر انڈس ڈالفن ریسکیو ٹیم کو جیسے ہی ایک ڈولفن کی ڈوری کے کنڈے میں پھنسنے کی اطلاع ملی تو ریسکیو ٹیم کے ارکان اپنے سازو سامان کے ساتھ فوراً جائے واقع پہنچ گئے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد ڈولفن ٹیم کے ارکان نو جوان مادہ ڈولفن کو بچانے میں کامیاب ہو گئے جو کہ مچھلی کے شکاریوں کے ڈوری والے کنڈے میں پھنس گئی تھی بچائی جانے والی ڈولفن کا قد 3 فٹ 4 انچ تھا اور اگر تھوڑی سی بھی دیر ہو جاتی تو یہ ڈولفن ڈوب کر مر جاتی یادرہے ہیڈ تونسہ بیراج پر ڈولفن ریسکیو ٹیم کی یہ تیسری کامیاب کوشش ہے ۔اس ٹیم کا قیام آج سے 4 سال پہلے سسٹین ایبل ٹورازم فاؤنڈیشن پاکستان اور انڈس ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پنجاب وائلڈ لائف اور WWF کے تعاون سے چار سال قبل کیا تھا آج ایک یہ ریسکیو ٹیم تونسہ بیراج کے علاقہ میں تین کامیاب آپریشن مکمل کر چکی ہے دریائے سندھ کی نبینا ڈولفن عالمی سطح پر ایک نایاب جانور اور اس کی تعداد پہلے ہی دریائے سندھ میں بہت کم رہ گئی ہے اس لیے یہ نایاب جانور معدوم ہونے کی خطرات سے دوچار ہے اس لیے اس کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے آج کے اس کامیاب ریسکیو آپریشن میں جن ارکان نے حصہ لیا ہے ان میں جاوید اقبال، سجاد حسین، انعام اللہ شامل تھے۔
ڈولفن