پراونشل ہائی وے : 21کروڑ کے 31 ٹینڈرز کے ورک آرڈرزجام

پراونشل ہائی وے : 21کروڑ کے 31 ٹینڈرز کے ورک آرڈرزجام

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایکسین پراونشل ہائی وے کی من مرضی نہ چلی۔ پراونشل (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

ہائی وے ملتان میں چند روز قبل اوپن ہونے والے 21کروڑ8لاکھ22ہزار روپے کے 31ٹینڈرز کے ورک آرڈرفنڈزنہ ہونے کے باعث روک دئیے گئے ہیں۔بتایا گیاہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی پالیسی کو نظر انداز کر دیا گیا اور فنڈز کی عدم فراہمی کے باوجود ایکسین پراونشل ہائی وے ایم اینڈ آرملتان کی جانب سے ٹینڈرز 2اگست کو کمشنر ملتان کے آفس میں اوپن کئے گئے جس کے ورک آرڈرفنڈز کی فراہمی تک روک دئیے گئے ہیں۔تمام کامیاب ٹھیکیداروں اور بلڈرز کو حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے بعد ورک آرڈرز جاری کئے جائیں گے ۔

ورک آرڈر

مزید : ملتان صفحہ آخر