عید سے پہلے، ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں ، متاثرین سراپا احتجاج

عید سے پہلے، ملتان میں نان سٹاپ وارداتیں ، متاثرین سراپا احتجاج

ملتان (خبر نگار خصوصی ) چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری کار، موٹرسائیکلوں، موبائل فونز، لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات ، الیکٹرونکس اشیاء دیگر گھریلو سامان سے محروم ہوگئے، تفصیل کے مطابق چہلیک کے علاقے سے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

غلام عباس ضلع کچہری کے باہرسے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لئے گئے اور اسی تھانے کی حدود میں شفقت علی کے گھر قریب سے 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 2عدد موبائلز طلائی زیورات دیگر سامان مالیتی 2لاکھ 18ہزار چھین کرفرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے سے کلیم کی کینٹ بازار میں نامعلوم ملزمان کارمہران مالیتی 5لاکھ سے زائد چور ی کرکے لئے گئے اور اسی تھانے کی حدود میں غلام محمد نواں شہر ہوٹل کے باہرسے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لئے گئے ، تھانہ گلگشت کے علاقے میں زاہد حسین کے مکان کے تالے توڑ کرنامعلوم ملزمان فریج ٹی وی بیٹری دیگر سامان مالیتی 1لاکھ 20ہزار چوری کرکے لئے گئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے سے محمد زکریا کی مسجد سے باہر نکلتے ہوئے نامعلوم جیب تراش نے نقدی 28ہزار چور ی کرلئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد زمان کو مسلح 6نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل نقدی 1لاکھ 75ہزار چھین کرفرار ہوگئے جبکہ متاثرین نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج کیا ہے۔

چوری‘ ڈکیتی وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر