الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرز ملنے پر تحقیقات کا حکم

الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرز ملنے پر تحقیقات کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے247کراچی میں اسکول سے بیلٹ پیپرز ملنے پر کھلبلی، الیکشن کمیشن نے تحقیقات کا حکم دے دیا، پیپرز اصل ثابت ہوئے تو دوبارہ انتخاب ہوسکتا ہے۔کراچی کے علاقے گزری میں لڑکوں کے سرکاری اسکول سے تقریبا 150 بیلٹ پیپرز ملنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام نے این اے 247 کے اس پولنگ اسٹیشن کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔ ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے بتایا کہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن کے انتخابی میٹریل کا ریکارڈ موجود ہے۔ بوائز اسکول سے ملنے والے بیلٹ پیپرز میں سے زیادہ تر پر پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگی ہوئی تھی۔ اس سے پہلے بھی قیوم آباد کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول