پشاور اسمیت 16اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ہو گا

پشاور اسمیت 16اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ہو گا

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبر پختو نخوا کے دارلحکومت پشاور سمیت صوبے کے 16اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 6اگست سے ہو رہا ہے مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 36لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ہیں گے اس با ت کا فیصلہ ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے نئے کو آرڈینیٹرر محمد عابد وزیر نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا اورپولیو مہم کیلئے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا اجلاس میں ڈائر یکڑ ای پی آئی ڈاکڑ اکرم شاہ، عالمی ادارہ اطفال ( یونیسیف ) کے ٹیم لیڈر ڈاکڑ جوہر خان ،بی ایم جی ایف کے فوکل پرسن ڈاکڑ امتیاز علی شاہ ، ڈبلیو ایچ او کے ٹیم لیڈر عبدی ناصر ، این سٹاف کے سید اعجاز علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ایمر جنسی آپریشن سنٹرکے کو آرڈینیٹر محمد عابد وزیرنے پولیو کی روک تھام کیلئے صحت سے وابستہ اداروں اور معاون تنظیموں کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت جلد پولیو وائرس کا خاتمہ پا کستان سے یقینی ہوگا اس مقصد کے لئے 6اگست سے پشاور، نو شہرہ، چارسدہ، مردان ، صوابی ، سوات، لوئر دیر، اپر دیر، بٹگرام ،کوہاٹ، کرک، ہنگو،بنوں ، لکی مروت، ٹانک اور ڈیر اسماعیل خان میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اس تین روزہ پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پانچ سال سے کم عمر کے 36لاکھ 27ہزار91بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے جس کے لئے تر بیت یا فتہ پولیو ورکرز کی 13387ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 11607موبائیل ، 858فکسڈ،690ٹرانزٹ اور232رومنگ ٹیمیں شامل ہیں ان پولیو ٹیموں کی نگرانی کے لئے 3092ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں ان اضلاع میں واقع افعان مہا جرین اور آئی ڈی پیز کے 63کیمپوں میں بھی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا ئیں گے پولیو مہم کو کا میاب بنانے کے لئے سیکور ٹی کے سخت انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے جس کے لئے24 ہزار پولیس اہلکار فرا ئض سرانجام دیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول