انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز آج جاری ہونگے

انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز آج جاری ہونگے

اسلام آباد( آئی این پی) الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن(آج) جاری کرے گا، انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا جائے گا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن(آج) جاری کرے گا،جن امیدواروں نے انتخابی اخراجات کے گو شوارے جمع کرا دیئے ہیں ان کی کامیابی کانو ٹیفیکیشن جاری کیا جا ئے گا، جبکہ انتخابی اخراجات کے گو شوارے جمع نہ کرانے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق 9 حلقوں کا معاملہ عدالت میں ہو نے کے باعث کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جا ئے گا۔

نوٹیفیکیشن

مزید : کراچی صفحہ اول