دیامر میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے پر دردانہ صدیقی کی مذمت

دیامر میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے پر دردانہ صدیقی کی مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین)کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ضلع دیامر میں بچیوں کے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ،ہمارا مستقبل علم سے وابستہ ہے تعلیم کا حصول لڑکیوں کا بنیادی حق ہے۔ملک اور علم دشمن عناصر کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور تعلیمی اداروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر