پنجاب سندھ اور بلوچستان کے حساس اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

پنجاب سندھ اور بلوچستان کے حساس اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

لاہور/ کراچی(این این آئی )پنجاب اورسندھ کے انتہائی حساس اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج ( پیر) سے شروع ہوگی جوچار روز جاری رہے گی۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں آؤٹ فال روڈ پر سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس سامنے آنے کے بعد لاہور سمیت دیگر حساس اضلاع میں چار روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز آج پیر سے ہوگا ۔یہ مہم صوبے کے دس حساس اضلاع میں جاری رہے گی جن میں لاہور،راولپنڈی،ڈی جی خان ،مظفر گڑھ،راجن پور اور شیخوپورہ کی 21یونین کونسل شامل ہیں میں مکمل طور پر جبکہ فیصل آباد،ملتان،رحیم یار خان ،بہاولپور میں جزوی طور پر جاری رہے گی۔لاہور میں انسداد پولیو مہم میں 17لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 4700ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔پولیو کی خصوصی مہم میں 15ہزار سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں 63لاکھ پچاس ہزار بچوں کوویکسینیش پلائی جائے گی۔اسی طرح سندھ کے حساس اضلاع میں بھی پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو مہم کے دوران حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر