ہاکس بے میں نہانے پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

ہاکس بے میں نہانے پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سمندر پر ڈوبنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد کراچی انتظامیہ نے ساحل سمند پر نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔مئیر کراچی سید وسیم اختر نے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نہانے پر دفعہ144 نافذ کر دی ہے۔میئر کراچی نے کے ایم سی کے لائف گارڈز کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ حادثات میں ا ضافے کے باعث یہ پابندی لگائی جا رہی ہے۔ حادثات سے بچنے کیلئے شہری سمندر میں نہانے سے گریزکریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر