این بی ایف کی نئی انگریزی کتاب ’’سائیلنٹ وائلڈ‘‘ شائع ہو گئی

این بی ایف کی نئی انگریزی کتاب ’’سائیلنٹ وائلڈ‘‘ شائع ہو گئی

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام متنوع موضوعات کی مفید ، معلوماتی کتب کی اشاعت کے تسلسل میں حال ہی میں 188صفحات پر مشتمل اہم موضوع کی حامل نئی کتاب ’’دی سائیلنٹ وائلڈ‘‘ خوبصورت گیٹ اپ اور دلکش تزئین و آرائش کے ساتھ ایک ہزار کی تعداد میں شائع ہو گئی ہے۔ 220/-روپے قیمت کی یہ کتاب ریڈرز بک کلب کے ممبران 55فیصد پُرکشش ڈسکاؤنٹ پر صرف99روپے میں خرید سکتے ہیں۔ مصنف سید رضوان محبوب نے عملی زندگی کا آغاز ماہرِ جنگلات کے طور پر کیا مگر اپنی خدادداد صلاحیتوں کی بنا پر سول سروسز کرنے کے بعد اسی میدان میں پاکستان کے جنگلات، دریاؤں ، کوہستانی علاقوں اور وادیوں سمیت جنگلی حیات کے حوالے سے 33کہانیاں اس کتاب میں شامل کی ہیں اور جنگلی حیات کے محققین کے لیے قابلِ استفادہ بنا دیا ہے۔ موضوعی اہمیت کے اعتبار سے یہ این بی ایف کی قابلِ فخر پیشکش ہے لیکن انتہائی کم قیمت کے باعث یہ قارئین اور طلبہ و طالبات کے لیے ایک تحفے کی حیثیت رکھتی ہے۔

نئی کتاب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر