لانڈھی ،پاک سرزمین پارٹی کے کارکن کی گلا کٹی لاش برآمد ؤ

لانڈھی ،پاک سرزمین پارٹی کے کارکن کی گلا کٹی لاش برآمد ؤ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 2 میں گراؤنڈ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے جو مبینہ طور پر پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کا کارکن تھا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 2میں واقع گراؤنڈ سے ایک گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے جو مبینہ طور پر پاک سرزمین پارٹی کا کارکن تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 28 سالہ تابش کے نام سے کرلی گئی ہے جو خرم آباد کا رہائشی تھا۔ قاتلوں نے تابش کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش زیرِ زمین خالی ٹینک میں ڈالنے کی بھی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔ایس پی لانڈھی کے مطابق مقتول تابش ایک بچے کا باپ تھا اور 7ماہ قبل اس نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ تابش کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج ہے جبکہ وہ ایک مرتبہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوچکا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم سیاسی و ذاتی دشمنی سمیت مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیے جارہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر