نگران وزیراعلی ٰپنجاب کا کوہاٹ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

نگران وزیراعلی ٰپنجاب کا کوہاٹ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ...

لاہور( این این آئی)نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیاہے۔نگران وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔نگران وزیراعلی نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اظہار افسوس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر