تخت بھائی ، تجاوزات کے خاتمے او صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے آپریشن

تخت بھائی ، تجاوزات کے خاتمے او صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے آپریشن

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر )تحصیل کو نسل نے تخت بھائی شہر میں نا جائز تجا وزات کے خا تمے و صحت و صفائی کا نظام بہتر بنا نے کے لیئے مٹر نائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تا جر برادری شہر کو صاف ستھرارکھنے میں کونسل سے بھر پور تعا ون کرنے کا اپیل۔ اس بات کا فیصلہ تحصیل کو نسل تخت بھائی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ جس کی صدارت تحصیل کنونیئر اور قائم مقام نگران ناظم جا وید قبال نے کی۔ اجلاس سے تحصیل کونسل میں اپو زیشن لیڈر حاجی معز اللہ خا ن مہمند، حاجی وارث خان،میا اجمیر شاہ، عزت خان، حامد علی خان، اختر گل، ار شد علی، مستقل شاہ، مقصود علی ایڈو کیٹ ، ذوا لفقار علی بھٹو ، ڈاکٹر تا زہ گل، حاجی سعید خان، مو لانا انور خان، قاری احسان،اقلیتی رکن شہزاد مسیح کے علا وہ لیڈی کونسلران مہناز بی بی اور رو بی نا ز نے یکے بعد دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے مختلف تجا ویز پیش کیئے۔ اجلاس میں ٹی ایم او فرمان علی شاہ، ٹی او یف امیر نواز، ٹی او آئی حضرت میر ، آڈٹ آفیسر ایوب خان، اے ٹی او آئی محمد یو نس ، انجینئر عبدا لرزاق، ٹیکسیشن آفیسر عثمان نا شاد اورسینیٹری انسپکٹر حاجی وہاب خان بھی موجود تھے۔اجلاس میں منظور کردہ قراردادوں کے مطابق شہر میں بلا تاخیر ناجائز تجاوزات اور صحت و صفائی کیلئے آپریشن میڈ نائٹ کرنے ، تحصیل کونسل کے اجلاس کے دوران چائے وغیرہ پر پابندی،لیگل ایڈوائزر نیا مقرر کرنے ،کونسل کی منظوری سے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو تنخواہیں دینے ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ساتھ منی اڈہ کونسل کی طرف سے چلانے ، باجوڑو کورونہ کیلئے نئے ٹیوب ویل کی منظوری دینے ، ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے اور مقررہ وقت پر کونسل کے اجلاس میں نہ آنے پر کسی بھی کونسلر کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں تخت بھائی شہر کو سیلابی پانی کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام پر زور دیا کہ وہ شہر کو سیلابی پانی سے بچانے کیلئے مکمل سروے کرکے نجات دلائی جائے۔تاکہ قدیمی اور تاریخی شہر محفوظ ہوسکے۔ایک اور قرار داد میں سابق صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کی بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے بھر پور تعاون کر نے کا اعلان کردیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر