پی ٹی آئی پر عوام نے دوسری مرتبہ اعتماد کیا
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر پاکستان ) میونسپل کمیٹی تخت بھائی کے سا بق کونسلر اور پی ٹی آئی کے سر کر دہ رہنماء عمر دین خان نے 25جو لا ئی کو عام انتخا بات میں پی ٹی آئی کی شاندار کا میا بی پر پورے پا کستا نی قوم حراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کا میا بی درا صل پا کستان کی کا میا بی ہے ۔ عوام نے ایک آواز ہو کر ثا بت کر دیا ہے کہ لوگ پرا نے چہروں اور فر سودہ نظام سے تنگ آچکے تھے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے این اے22اور پی کے 54اور خاص کر یو سی پٹ بابا کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے 25جو لائی کو بڑے پیما نے پر پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ استعمال کیئے ۔ انہوں نے پی کے54سے دوسری بار منتخب ہو نے والا ایم پی اے افتخار علی مشوانی کو اپنی طرف سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہو ئے اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ وہ حسب روایت دن رات علا قے کے عوام کی خدمت جاری رکھینگے۔