فرائض میں غفلت برداست نہیں کی جائیگی،سراج محمد

فرائض میں غفلت برداست نہیں کی جائیگی،سراج محمد

شبقدر (نمائندہ خصوصی )فرائض سے غفلت پر کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا ۔ تعلیمی لحاذ سے چارسدہ کو صوبے کا ماڈل ضلع بنا ئینگے ۔ اس سلسلے میں سکول پرنسپلز اور ذمہ داران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر چارسدہ سیراج محمد خان نے گورنمنٹ ہائی سکول شبقدر میں مختلف سکولز پرنسپلز کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ زینہ ہے جس سے ملک اور معاشرے ترقی کے منازل طے کرتی ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں وسائل کے ساتھ اساتذہ کی دلچسپی اور بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔ سیراج خان نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق اور ریاست کی اولین ذمہ داری ہونے کے ساتھ اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہیں۔ حکومت تمام تعلیمی اداروں میں تعلیم کے بنیادی وسائل کی فراہمی میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں اور اس عرض سے تمام اداروں میں تمام بنیادی وسائل دستیاب کر دیئے گئے ہیں ۔ اب اساتذہ کی ذمہ داری ہیں کہ اپنے نئی نسل کو جدید اور بہترین تعلیمی ماحول اور درس تدریس سے روشناس کر یں ۔ ضلعی ایجوکیشن افیسر نے مزید کہا کہ حکومت نے طلباء کیلئے مفت کتب ، کھیلوں کا سامان ، پینے کے صاف پانی اور دیگر وسائل سکولوں میں موجودگی یقینی بنا دی ہیں ۔ انہوں نے مختلف سکولوں کے ذمہ داروں پر زور دیا کہ تمام سکولوں میں پی ٹی سی کونسلوں کو فعال بنائیں ۔ سیراج خان نے کہا کہ تمام سکولز پرنسپلز اساتذہ کی سکولوں میں کاضر ی یقینی بنائیں جبکہ طلباء کی ماہانہ ٹسٹ شروع کیا جائے تاکہ طلباء کی ماہانہ تعلیمی نگرانی کو یقینی بنایا جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں طلباء کی تعلیمی و تدریسی تربیت کے ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دی جائے ۔ اور سکولوں میں بزم ادب جیسے پروگراموں کے ذرئعے طلباء میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جائے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر