چارسدہ میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کر گیا

چارسدہ میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کر گیا

چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ کے تمام روڈوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ۔ ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی میں سخت غفلت ۔ بوڑھوں ، مریضوں ، بچوں ، خواتین ،طلباء و طالبات کو آمد روفت میں شدید مشکلات کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے تمام روڈز پڑانگ ، نوشہرہ ، مر دان اور تنگی روڈ پر ٹریفک کا نظام نہایت درہم برہم کا شکار ہے ۔ عوام کو آمد رفت میں شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے ۔ مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے میں بڑی رکاوٹیں درپیش ہیں۔ بے تخاشہ ٹریفک اور ٹریفک پولیس کی اپنے سرکاری فرائض میں غفلت کرنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں تمام گاڑیوں کیلئے مقررہ سٹینڈ ز نہیں ہے جس کی وجہ سے گاڑی ورڈ کے درمیان کھڑی ہو جا تے ہیں۔ کم عمر ڈرائیور ز گاڑی چلاتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہو تے ہیں۔ چارسدہ کے فاروق اعظم چوک میں بے تحاشہ ٹریفک ہو تا ہے اور ٹریفک پولیس ٹریفک کنڑول کرنے میں ناکام ہو تے ہیں جس وجہ سے بوڑھوں ، بچوں ، خواتین ، مریضوں ، طلباء و طالبات کو آمد رفت میں سخت مشکلات درپیش ہو تے ہیں ۔ چارسدہ کے تمام روڈ پر سبزی فروشوں ، میوہ فروشوں اوردکانداروں نے قبضہ جما رکھا ہو ا ہے ۔ ضلعی ٹریفک پولیس فوری طور پر ٹریفک کنڑول کرنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر