ضلعی انتظامیہ کو حاجی کیمپ پشاور اور اوپن مارکیٹس میں اچانک چھاپے مارنے کی ہدایت

ضلعی انتظامیہ کو حاجی کیمپ پشاور اور اوپن مارکیٹس میں اچانک چھاپے مارنے کی ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو حاجی کیمپ پشاور اور اوپن مارکیٹس میں اچانک چھاپے مارنے اور احرام اور حجاج کرام کی ضروریات کی دیگر اشیا ء ناقص اورمہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے۔آج یہاں سے جاری ہدایات میں نگران وزیر اعلیٰ نے حاجی کیمپ پر اچانک چھاپہ مارنے کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے واضح ہدایت کی کہ حاجی کیمپ میں کسی بھی قسم کی قانون شکنی یا کوتاہی سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے ضلعی انتظامیہ حاجی کیمپ اور مارکیٹس میں سامان کے معیار کی نگرانی یقینی بنانے کیلئے کڑی نظر رکھے حجاج کرام کو احرام اور دوسری اشیاء مطلوبہ معیار کے مطابق اورمناسب قیمتوں پر دستیاب ہونی چاہیءں ، مہنگی اور اضافی قیمتوں کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر