قافلے کو بگرام بیس کے قریب نشانہ بنایا گیا ،مرنیوالوں کا تعلق چیک جمہوریہ سے ہے ، چیک وزیر دفاع لْوبومیر میٹنار

قافلے کو بگرام بیس کے قریب نشانہ بنایا گیا ،مرنیوالوں کا تعلق چیک جمہوریہ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل،پراگ (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) افغانستان کے مشرقی حصے میں طالبان کے خود کش حملے میں نیٹو فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور افغان نیشنل آرمی کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان کے جنوبی علاقے میں بگرام بیس کے قریب گشت کرنے والی افغان فورسز اور ریزولیٹ سپورٹ مشن (آرایس ایس) کے اہلکاروں پر خود کش حملہ کیا جس میں آر ایس ایس کے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جون نکولس نے 41 ویں ریزولیٹ سپورٹ مشن کے اہلکاروں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔دوسری جانب نیٹو فورسز کے افسران نے کہا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ امریکی نہیں ہیں۔دوسری جانب چیک جمہوریہ نے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے تینوں فوجی چیک فوج سے تعلق رکھتے ہیں۔ چیک جمہوریہ کے وزیر دفاع لْوبومیر میٹنارنے اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر شدید رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔طالبان نے پروان صوبے کے دارالحکومت چارا کار کے نواحی مقام خالازئی میں کیے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خودکش حملہ