ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 اگست06   پیر۔ دوسرے افراد آپ کی صلاحیتوں سے متاثر ہو سکیں کے۔ بیرون ملک سفر کی دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ ذاتی تعلقات بہتر رہیں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کا موقع ملے گا۔

برج ثور

 اگست06    پیر۔ جائیداد کے معاملات درپیش رہیں گے۔ ملازمت کے خواہشمند افراد کو جلد ملازمت مل سکے گی۔ گھریلو افراد کا تعاون حاصل ہو سکے گا۔ غیر متوقع فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

برج جوزا

 اگست06   پیر۔ تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔ ذاتی معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ سیاسی و سماجی معاملات میں آپ کا کردار منفرد رہے گا۔ نئے شراکتی کاروبار فائدہ مند رہیں گے۔

برج سرطان

 اگست06 پیر۔ کام سے غیر مطمئن صورتحال پیش آسکتی ہے۔ عہد کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں شرمندگی نہ اُٹھانی پڑے۔ نئے امور احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔

برج اسد

 اگست06    پیر۔ سفر کا پروگرام بن سکے گا۔ دوست تعاون کریں گے۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ جذبات پر کنٹرول رکھنے سے مسائل میںکمی آسکے گی۔ مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ 

برج سنبلہ

 اگست06  پیر۔ ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔ دوستوں کا تعاون رہے گا۔

برج میزان

 اگست06   پیر۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔

برج عقرب

 اگست06  پیر۔ آپ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔ رومانوی امور میں فریق ثانی سے مصالحت ہو سکے گی۔ مالی امور میں رسک نہ لیں ۔ شاپنگ وغیرہ کا موقع ملے گا ۔ 

برج قوس

 اگست06 پیر۔ بیرون ملک سے اچھی خبر مل سکے گی۔ تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ بعض کام آپ کے مزاج کے خلاف بھی ہو سکتے ہیں۔ بچوں کے تعلیمی امور میں غفلت نہ برتیں ۔ 

برج جدی

 اگست06   پیر۔ ماہ رواں میں عزیز و اقارب کے ساتھ میل ملاقات رہے گی۔ مشترکہ مفاد کے کام میں رجحان ہوگا۔ مالی منصوبوں پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ نجی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔

برج دلو

 اگست06    پیر۔ صحت میں قدرے بہتری آئے گی۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔  بنائے گئے منصوبوں کے مطابق عمل کریں اپنے موافق اور اصول نہ توڑیں۔ 

برج حوت

 اگست06  پیر۔ حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ کاروبار یا رومانس کے متعلق کوئی اہم پیغام ملنے کی اُمید ہے۔ نئے معاہدے عمل میں آئینگے۔ آج کے دن نیا کام شروع کرنا مثبت رہے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم