نواز شریف کی2 ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

نواز شریف کی2 ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
نواز شریف کی2 ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

نواز شریف کی ریفرنسز منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کرے گا۔ نواز شریف نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ایون فیلڈپراپرٹیز ریفرنس کا فیصلہ سنانے والے جج دیگر 2 ریفرنسز نہ سنیں۔علاوہ ازیں نواز شریف، مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پربھی آج سماعت ہو گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد