چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر شاہین ایئر کا طیارہ لاہور کےلئے روانہ

چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر شاہین ایئر کا طیارہ لاہور کےلئے روانہ
چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر شاہین ایئر کا طیارہ لاہور کےلئے روانہ

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو لے کر شاہین ایئرلائن کا طیارہ گوانگزو ایئرپورٹ سے لاہور کےلئے روانہ ہوگیا۔

ترجمان شاہین ایئر لائن کے مطابق214 مسافروں کو لیکر طیارے نے لاہور کیلئے اڑان بھر لی ہے،214 مسافروں میں 27 بچے اور دو شیر خوار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بعض شہری ایسے ہیں جو 29 جولائی سے وطن واپسی کی راہ تک رہے تھے اور اس کی وجہ شاہین ایئر کی پرواز منسوخ ہونے کے بعد متبادل پرواز کا کرایہ نہ ہونا تھا۔

سول ایوی ایشن سے اجازت نہ ملنے پر 2 اور 5 اگست کو بھی شاہین ایئر کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پرزے کی تبدیلی کے بعد سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر کی پرواز این ایل 892 کو اڑان بھرنے کی اجازت دی، جو رات ڈھائی بجے کے قریب چین روانہ ہوئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی