بنوں: کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر نصیب اللہ مارا گیا

بنوں: کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر نصیب اللہ مارا گیا
بنوں: کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر نصیب اللہ مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی گئی جس پر مقابلہ شروع ہوگیا۔ دونوں اطراف سے کراس فائرنگ کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر مارا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد کی شناخت نصیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔