نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری،جواب طلب

نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری،جواب طلب
نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری،جواب طلب

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقلی کرنے کی درخواست پر محکمہ داخلہ،پراسیکیوٹرجنرل اوردیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی اور فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے درخواست زیرسماعت ہونے کے باوجود راو¿انوارکوضمانت دی،استدعا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقل کیاجائے۔

عدالت نے محکمہ داخلہ،پراسیکیوٹرجنرل ،راﺅ انوار اوردیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی اور جواب طلب کر لیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی